پاکستان سپر لیگ کے بعد کبڈی لیگ بھی ہوگی ،6بڑے شہروں کی ٹیمیں شرکت کرینگی
ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان سپر لیگ کے بعد اب کبڈی لیگ بھی منعقد کیا جارہا ہے جو آئندہ برس 24 مارچ سے لاہور میں منعقد ہوگی جس میں کراچی سمیت 6 بڑے شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔کرکٹ کے بعد کبڈی لیگ بھی میدان میں آ گئی،پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ24 مارچ سے لاہور شروع ہو گی، پنجاب اسٹیڈیم میں 8 اپریل تک جاری رہنے والی اس لیگ میں لاہور، کراچی سمیت ملک بھر کے 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی، فرنچائزڈ10 سال کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کریں گی۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت، کینیڈا، ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تاہم ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی ایڈیشن میں صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو ہی شامل کیا جائے، ہر ٹیم 10 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، پہلی لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی بجائے ڈرافٹنگ ہوں گی۔(جاری ہے)
سیکریٹری فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کبڈی سے وابستہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد مختلف محکموں میں ملازمتیں کررہے ہیں، اداروں نے اپنے کھلاڑیوں کو لیگ میں حصہ لینے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔
اس موقع پر حیدر علی دائود خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لیگ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ملے، اس حوالے سے مختلف پہلووں پرغورکررہے ہیں، پلیئرز کو ملنے والی مراعات کے حوالے سے اعلان بھی جلدکردیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.