7ء میں چینی اقتصادی کارکردگی کیلئے سپلائی سائیڈ اصلاحات کی جائینگی ، اہلکار اعلیٰ سطحی اقتصادی پالیسی ساز ادارہ
چینی پالیسی سازوں نے معیشت میں ڈھانچہ جاتی عدم توازن کے حل کیلئے 2015ء کے اواخر میں سپلائی سائیڈ ڈھانچہ جاتی اصلاحات تجویز کی تھیں
ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:38
(جاری ہے)
چینی پالیسی سازوں نے معیشت میں ڈھانچہ جاتی عدم توازن کو حل کرنے کے لئے 2015ء کے اواخر میں سپلائی سائیڈ ڈھانچہ جاتی اصلاحات تجویز کیں۔حکام نے پانچ کاموں صنعتی گنجائش میں کمی ،ہائوسنگ فردی سامان میں کمی ، لیوریج سطحوں میں کمی ،کارپوریٹ اخراجات میں کمی اور کمزور اقتصادی روابط کو بہتر بنانے کے ساتھ پیشرفت کی ہے ۔
یانگ نے کہا کہ اصلاحات 13ویں پنجسالہ منصوبے کی مدت (2016-2020ء ) میں اقتصادی کارکردگی کا اہم موضوع رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید علاقوں کو اصلاحاتی اقدامات کے زمرے میں لایا جائے گا جبکہ 2017ء میں پانچ کام برقرار رہیں گے ، پالیسی ساز زراعت کی سپلائی سائیڈ کو اوور آل کرنے ، حقیقی معیشت کی بحالی اور پراپرٹی سیکٹر میں استحکام کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ، شرکاء اجلاس نے اس امر سے اتفاق کیا کہ استحکام برقراررکھتے ہوئے ترقی کا اصول آئندہ سال کی اقتصادی منصوبہ بندی کا اہم موضوع ہو گا ۔یانگ نے کہا کہ استحکام کو اجاگر کرنے سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور مالیاتی خطرات کے تدارک کیلئے ٹھوس ماحول پیدا ہو گا ، ان اصلاحات کی بدولت چینی معیشت 2016ء میں ٹھوس بنیادوں پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ امسال کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے پیداوار کی حوصلہ افزاعلامات سامنے آرہی ہیں ، پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی معیشت میں 6.7تک کا اضافہ ہوا جو کہ سال کی پہلی ششماہی میں مستحکم اور 6.5 اور 7فیصد کے درمیان حکومتی اہدافی ہدف کے اندر رہی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.