زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگریز ہے،محمد محمود

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:41

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبہ کو مل کر کپاس کی پیداواربہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ، کسان کو کپاس سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کپاس کی پیداوار بہتر بناکر زراعت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے کہاکہ زرعی سائنسدانوں اور محققین غیرمتوقع موسمیاتی تبدیلوں سے کپاس کومحفوظ بنانے اور اعلی معیار کے بیج کی فراہمی کے لئے اپنی مہارت کا بھر پوراستعمال کریں۔

انہوںنے کہاکہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگریز ہوچکا ہے اور حکومت پنجاب اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، کپاس کو سفید مکھی اور گلابی سنڈی سے بچانے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے اوراس حوالے سے کسانوں کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :