راولپنڈی میں ڈرپ و سپرنکل ایریگیشن سسٹم کے جائزہ کے لیے وفد کا دورہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:41

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)پنجاب حکومت کے زیر انتظام راولپنڈی میں ڈرپ و سپرنکل ایریگیشن سسٹم کے جائزہ کے لیے بین الاقوامی وفد نے راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں محکمہ زراعت پنجاب کے سبسڈائزڈ ڈرپ و سپرنکل ایریگیشن سسٹم سائٹس کا دورہ کیا اور جدید آبپاشی نظام کی تنصیب کو خوش آئند قرار دیا ۔ وفد میںمصر ،نائیجیریا،اومان،مالی،اردن اور سوڈان کے زرعی ماہرین شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اصلاح آبپاشی راولپنڈی ملک محمد وارث اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت راولپنڈی ہارون احمد خان موجود تھے۔ ملک محمد وارث نے وفد کو بتایا کہ حکومت پنجاب ڈرپ اور سپرنکل نظام آبپاشی کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب کاشتکاروں کو 60فیصد سبسڈی پر یہ جدید نظام آبپاشی لگا کر دے رہی ہے۔وفد نے محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے نظام آبپاشی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا ۔وفد نے ٹنل فارمنگ کے زریعے اگائی گئی سبزیوں کا دورہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔