مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال پر اظہار تشویش
ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:01
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ اگر نوجوان فورسز پر پتھرائو بھی کر رہے تھے پھر بھی ایک جمہوری ریاست کا کام انہیںقتل اور معذور کرنا نہیں ہوتا۔سول سائٹی گروپ نے نوجوانوں اور کم عمر لڑکوں پرکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ اور کم عمر لڑکوں کو انکے لیے مخصوص جیلوں میں رکھنے کے بجائے بالغوں کے ساتھ جیلوں میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سول سوسائٹی کے گروپ نے کولگام ، پلوامہ اور اسلام آباد کے اضلاع میں یلٹ متاثرین، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں ، صحافیوں، تاجروں، مصنفین اور عام لوگوں پر مشتمل 150سے زائد اشخاص سے ملاقاتیں کیں۔ بیان میںکہا گیا کہ گروپ اس نتیجے پر پہنچا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی نہیں، جیسا کہ بھارتی میڈیا پیش کر رہا ہے ،بلکہ کشمیری سماج کے تمام طبقوں کی تحریک ہے۔بیان میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیلٹ بندوق کے استعمال پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا۔ سول سوسائٹی کے گروپ نے بھارتی فورسز کے مجرم اہلکاروں کے خلاف کارروائی اوربچوں ، نوجوانوں سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی اور کشمیریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرنے کابھی مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر ریکارڈ 23 ملین مسافروں کی آمدورفت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ
-
اردن میں پہلی اسمارٹ مسجد کا افتتاح کردیاگیا
-
بھارتی مصالحوں پر پابندی،حکومت کا فیکٹریوں کے معائنے کا فیصلہ
-
اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کواحمقانہ قراردیدیا
-
اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت نسل کشی نہیں،بائیڈن
-
ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
-
آئندہ ماہ 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.