پاکستان کی متوازن ترقی میں ہائر ایجوکیشن کا کردار اہم ہے،رضا گیلانی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:13

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان کی متوازن ترقی میں ہائر ایجوکیشن سیکٹر کلیدی حیثیت رکھتاہی- اس حوالے سے یہ بات بھی اشد ضروری ہے کہ طالبعلم علمی تحقیق کی جانب متوجہ ہوں اوراپنے اندر تخلیقی جدت کا وصف ا بھاریں تاکہ پاکستان بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر جدیددنیا کے ساتھ چلی-اسی طرح پاکستان کو پرامن اور مضبوط معاشی قوت کے طورپر ابھارنے کے لئے پوری قوم یکجان ہوجائے تاکہ اقبالؒ و جناحؒ کے خواب کو بھرپور تعبیر ملے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں منعقدہ امن سیمینار کے شرکاء سے خطاب میں کہی-انہوںنے کہاکہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر میں طالب علم کمیونٹی کا کردار اہم ہی-انہیں چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیا میں رونما ہونے والی علمی جدتوں سے اپنے آپ کو با خبر رکھیں-اس ضمن میں ہائر ایجوکیشن سیکٹر کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ہماری جامعات تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین فیوچرلیڈرز بھی تیارکریں -یہ بات خوش آئند ہے کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے علمی و تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مہیا کئے ہیں-انہوں نے کہاکہ طالبعلم کمیونٹی ترقی کے سفر کو کامیاب بنانے کے لئے آگے آئیں -ہمیں یہ بات یادرہنی چاہیے کہ پاکستان ہماری پہچان اور بافخر ہے -عالمی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ صدیوں کی تاریخ رکھنے والے ممالک نے بتدریج ترقی کی ہے جبکہ پاکستان کو بنے محض 70سال ہوئے ہیں -ترقی کے سفر میں طالب علم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں-یہ طالبعلم اپنے علم کو قومی ترقی کے لئے پوری طرح بروئے کار لائیں- انہوںنے سانحہ پشاو ر کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکجان ہے،ہم سب مل کر پاکستان کو پرامن او رمحفوظ ملک بنائیں گے جہاں پر ہر بچے کی تعلیم تک یکساں رسائی ہوگی اور پاکستان دنیا میں ایک عظیم معاشی قوت کے طور پر ابھرے گا-تقریب سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر ڈاکٹر رئوف اعظم اور معروف اینکر پرسن سہل احمد وڑائچ نے بھی خطاب کیا-اس موقع پر سانحہ پشاور کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیا گیا-آخر میں صوبائی وزیر رضا علی گیلانی نے امن کے موضوع پر بہترین پیٹنگ تخلیق کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :