انگلش ایکس پروگرام کا مقصد طلباء کو انگریزی زبان سیکھنے اور بولنے میں مہارت اور استعداد کو بڑھانا ہے،یوری فیڈکیو

پروگرام سے 13ہزار طلباء امتحان پاس کرکے سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں ،سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،امریکی قونصل جنرل

ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیو نے کہا ہے کہ انگلش ایکس پروگرام کا مقصد طلباء کو انگریزی زبان سیکھنے کے بعد بولنے میں مہارت اور استعداد کو بڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی قونصلیٹ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

یہ تقریب انگلش ایکس کے پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کیلئے منعقد ہوئی تھی۔

یہ پروگرام امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی فنڈنگ سے چلایا جارہا ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی فنڈنگ سے انگلش ایکس پروگرام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب تک 13ہزار طلباء و طالبات امتحان پاس کرکے سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ کی پبلک ریلیشن افسر فرح خان بھی موجود تھیں۔ (قیوم زاہد)