وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا چاغی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:17

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے چاغی کے قریب تفتان شاہراہ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔