ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے ایشیاء اور بحرالکاہل کے مرکز کی گورننگ کونسل کا اجلاس 19سی ہو گا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے ایشیاء اور بحرالکاہل کے مرکز کی گورننگ کونسل (جی سی)کا بارہواں اجلاس 19سی21دسمبر2016ء کواسلام آبادپاکستان میں منعقد ہو گا۔اس اجلاس میں ایجنڈے کے طورپر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں جدت کی حوصلہ افزائی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت بہم پہنچانے کے لیے بہترین بین الاقوامی طریقوں اور حکمت عملی کا تبادلہ کرنے، پائیدار ترقی اور موثر شراکت داری میں سہولت پہنچانے میں عوامی پالیسیوں کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد کی جائے گی۔

رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی اس کانفرنس کا افتتاح 19دسمبر 2016ء کو کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب کے شرکاء سے انڈر سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹو سیکرٹری UN-ESCAP ڈاکٹر شمشاد اختر بھی خطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

ایشیاء بحرالکاہل مرکز برائے منتقلی ٹیکنالوجی سنٹراقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کا ایک خصوصی علاقائی ادارہ ہے جس کا ہیڈ کوارٹر نئی دہلی میں ہے۔

اس ادارے کو قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تمام ممبران ممالک ایک دوسرے کی قومی جدت ترازسسٹم پالیسی کے تحت ٹیکنالوجی کے حصول اور ترقی میں ایک دوسرے سے تعاون کرسکیں۔ایشیاء بحرالکاہل مرکز برائے منتقلی ٹیکنالوجی کی گورننگ کونسل 14ممالک پر مشتمل ہے جس میںبنگلہ دیش ، چین، فجی، بھارت ، انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ ایران ، ملائیشیاء ، پاکستان ،فلپائن ، جمہوری کوریا، سموا ،سری لنکا، تھائی لینڈاور ویتنام شامل ہیں ۔

اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے اسلام آباد اکھٹے ہورہے ہیں۔ تمام شرکاء ان تین دنوں میں اپنے اپنے ممالک اور مخصوص ٹیکنالوجی اور متعلقہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سرگرمیوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔ اس طرح تمام شرکاء اور ممبران کو ٹیکنالوجی میں مزید ترقی کرنے کے مواقع جانچنے کا موقع ملے گا۔پاکستان میںایشیاء بحرالکاہل مرکز برائے منتقلی ٹیکنالوجی کی نامزد وزارت سائنس وٹیکنالوجی ہے جو تمام شرکاء کے لیے متعلقہ سائنسدانوں R&D اداروں اور ماہرین کی باہم ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں شامل ہونے کا بندوبست کرانے کے لیے ذمہ دار ہے۔

متعلقہ عنوان :