للائیڈ بینکنگ گروپ نے بینک آف امریکا کا کریڈٹ کارڈ شعبہ خریدنے پر رضامندی ظاہر کر دی

منگل 20 دسمبر 2016 14:13

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) برطانیہ کے للائیڈ بینکنگ گروپ نے ملک میں بینک آف امریکا کے کریڈٹ کارڈ کے شعبے کو 1.9 ارب پونڈ میں خریدنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس سودے کا مقصد برطانوی کریڈٹ کارڈ مارکیٹ،چھوٹی بینکنگ اور تجارتی قرضوں کو فروغ دینا ہے۔اس پر 1.9 ارب برطانوی پونڈ ( 2.4 ارب ڈالر ، 2.3 ارب یورو) لاگت آئے گی۔