موجودہ حکومت کے دور میں ریلوے کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
منگل 20 دسمبر 2016 16:55
(جاری ہے)
2013-14ء میں یہ نقصان 32 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا۔ انہوں نے کہا کہ مال برداری میں پچھلے ساڑھے تین سال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پنشن اور تنخواہوں میں اضافے سے مالی بوجھ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین سال میں خسارے میں مزید کمی آئے گی۔ ہم نے پچھلے سال 40کروڑ روپے ملازمین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ 2015-16ء میں ریلوے کی آمدنی 36 ارب 60 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جوکہ 2014-15ء میں 31 ارب 90 کروڑ روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت مرکزی کوریڈور ایم ایل ون کے موجودہ ٹریک کو بہتر بنایا جار ہا ہے۔ مستقبل میں باربرداری کی نقل و حرکت کیلئے نئے راستوں کی تلاش کی غرض سے فریٹ ٹرانسپورٹ کمپنی قائم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد‘ سبی‘ کوئٹہ ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ کوئٹہ ژوب کو کوٹلہ جام ڈیرہ اسماعیل خان سے ملایا جائے گا۔ اس کی فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے۔ پہلے ایم ایل ٹو اور پھر ایم ایل تھری بنائی جائے گی۔ گوادر بسیمہ لائن کے لئے زمین کے حصول کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ہم نے گوادر شہر میں ریلوے سٹیشن اور تنصیبات کے لئے 60 سے 70 فیصد جگہ حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر 45 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ کوئٹہ تفتان ریلوے لائن کے لئے اربوں ڈالر چاہیے ہوں گے۔ ہماری پہلی ترجیح ایم ایل ون‘ ایم ایل ٹو اور ایم ایل تھری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.