نان اور روٹی کی زائد قیمتوں اور مقررہ وزن سے کم مقدار میں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کیا جائے گا،بلال یاسین
منگل 20 دسمبر 2016 22:27
(جاری ہے)
اِن خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک و چیئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیائے خورو نوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اُنہوں نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے اور اِن کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے تمام ڈی سی اوز کو باقاعدگی سے اتوار بازاروں کا دورہ کرنے اور اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ بھارت سے ٹماٹر کی درآمدات پر پابندی کے بعد مقامی کاشتکاروں نے ٹماٹر پر خصوصی توجہ دی ہے جس کے نتیجہ میں ارزاں نرخوں پر اضافی مقدار میں ٹماٹر مارکیٹوں دستیاب ہے۔دال چنا کی پیداوار اور قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے اُنہوں نے ساہیوال اور فیصل آباد کے ڈی سی اوز کو مقامی سطح پر چنے کے کاشتکاروں سے قیمتوں کے کنٹرول کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ چنے کی بہتر پیداوار کے لیے کسانوں کی فصل اور علاقہ کے لحاظ سے زوننگ کی جائے گی جس سے چنے سیمت دیگر دالوں کی کاشت میں اضافہ ہوگا اور حکومت بھی کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ریلیف دے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ پولٹری اور گوشت کی قیمتیں معمول کے مطابق ہیں جبکہ مارکیٹ میں انڈوں کی قیمتیں گذشتہ سال کی نسبت زیادہ ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ انڈوں کی طلب میں اچانک اضافہ ہے۔ اجلاس میں وزیر خوراک کو سیکرٹری انڈسٹری اور سیکرٹری لائیوسٹاک نے مارکیٹ میں قیمتوں اور اشیاء کی طلب اور رسد پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی ، سیکرٹری لائیو سٹاک ، سیکرٹری انڈسٹری ، ڈپٹی سیکرٹری پرائس کنٹرول اور محکمہ اطلاعات، خوراک، زراعت ، فنانس ، ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.