زرعی ترقی ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہی؛ پنجاب نے کسان کی خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں‘ نعیم اختر بھابھا
کوریا کی مدد سے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے رحجان کو عام کرنے میں مدد ملے گی، زراعت میں ہونیوالی میں جدید ریسرچ کا فائدہ عام کسان تک پہنچنا چاہئے‘صوبائی وزیر زراعت
بدھ 21 دسمبر 2016 20:46
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان میں کوریا کے سفیرشوہ ڈونگ گو، پارلیمانی سیکرٹری چوہدی سرفراز افضل اور وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر رائے نذیر احمد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھا نے کہاکہ زراعت میں ہونیوالی میں جدید ریسرچ کا فائدہ عام کسان تک پہنچنا چاہئے اور اسکے لئے تمام اداروں میں تعاون انتہائی اہم ہے کیونکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور زرعی شعبہ کو جدیدخطوط پر استوار کئے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاک کوریا ٹریننگ سینٹر برائے زراعت اور لائیوسٹاک کسانوںکیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں معاون ثابت ہو گا اور اس سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل نے کہاکہ زرعی خودکفالت سے نہ صرف خوراک کی ملکی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں بلکہ اس سے بیروزگاری کا بھی خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوریا نے زراعت کے شعبہ میں جو ترقی کی ہے وہ پاکستان کیلئے قابل تقلید ہے اور ملک کم مدت میں ترقی کی منازل طے کر سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دی ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہات کی ترقی کیلئے گرانقدر اقدامات کئے ہیں۔پاکستان میں کوریا کے سفیرشوہ ڈونگ گو نے کہاکہ ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے استعمال ہی سے زرعی شعبہ میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور کوریا کی حکومت اس سلسلے میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی ٹریننگ اور ان کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا ہی زرعی ترقی کے حصول کا زینہ ہے اور اس سلسلے میں پاک کوریا ٹریننگ سنٹر کلیدی کردار ادا کریگا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھا نے تختی کی نقاب کشائی کرکے ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر انہوںنے ٹریننگ سنٹر کے مختلف خصوں کا دورہ بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.