کابل میں ہلمند کے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر 2 مسلح افراد کا حملہ

muhammad ali محمد علی بدھ 21 دسمبر 2016 20:19

کابل میں ہلمند کے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر 2 مسلح افراد کا حملہ

کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21دسمبر2016ء) کابل میں ہلمند کے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر 2 مسلح افراد کا حملہ ہوا ہے. افغان میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کابل میں ہلمند کے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ 2 مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے گھر پر شدید فائرنگ کی جس کے بعد ایک شخص گھر میں داخل ہو گیا اور ایک شخص گھر کے اطراف میں ہی روپوش ہو گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :