سوزوکی پاکستان نے اپنے نئے شاہکار وٹارا کو پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 دسمبر 2016 22:06

سوزوکی پاکستان نے اپنے نئے شاہکار وٹارا کو پاکستان میں فروخت کیلئے ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21دسمبر2016ء) سوزوکی پاکستان نے اپنے نئے شاہکار وٹارا کو پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان کی جانب سے ملک میں ایک نئی گاڑی کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وٹارا نامی کراس اوور گاڑی کو بدح کے روز ایک تقریب کے دوران منظر عام پر لایا گیا. گاڑی کی افتتاحی تقریب میں معروف اداکار فواد خان نے شرکت کی۔ وٹارا کو 2 مختلف ماڈلز جی ایل پلس اور جی ایل ایکس میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ جی ایل پلس کی تعارفی قیمت 34 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ جی ایل ایکس کی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :