روسی سفیر کو مارنے والا فتح اللہ گولن کے گروپ کا رکن تھا: ترک صدر

muhammad ali محمد علی بدھ 21 دسمبر 2016 22:53

روسی سفیر کو مارنے والا فتح اللہ گولن کے گروپ کا رکن تھا: ترک صدر

انقرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21دسمبر2016ء) ترک صدر کا کہنا ہے کہ روسی سفیر کو مارنے والا فتح اللہ گولن کے گروپ کا رکن تھا۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران روسی سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

روسی سفیر پر حملہ کرنے والے شخص نے اس وقت اللہ اکبر اور شام میں ہونے والے مظالم کا بدلہ لینے کا نعرہ لگایا تھا۔ حملہ آور کو اسی وقت ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اب اس حوالے سے ترک صدر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ترک صدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روسی سفیر کے قتل میں ملوث شخص کا تعلق باغی رہنام فتح اللہ گولن کی تحریک سے ہے۔