صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کی متعلقہ حکام کو گرلز کیڈٹ کالج مردان پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت
ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:24
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ مذکورہ کالج پر 3ارب روپے لاگت آئے گی اور باقاعدہ کلاسیں رواں تعلیمی سال سے عارضی عمارت میں شروع کی جائیں گی جبکہ اس کی اپنی عمارت ایک سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ملک کی خواتین کی 52فیصد آبادی کو نظراندازکرنا خودکشی کے مترادف ہے اس لئے انہیںکسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ملک کی دیرپا ترقی و خوشحالی کے لئے انہیں قومی دھارے میں لازمی طورپرلانا ہوگایہی وجہ ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نئی تعلیمی پالیسی میں لڑکیوں کے سکولوں کی شرح 35فیصد سے بڑھا کر 70فیصد کر دی ہے جبکہ ویمن یونیورسٹیوں کے قیام کوبھی تمام اضلاع تک بتدریج وسعت دے رہی ہے۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل لیٹریسی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور سکولوںمیں جدید ترین آٹی لیب قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے مرحلے میں ہائیر سیکنڈری سکولوں میں انٹرایکٹیو وائٹ بورڈ لگارہی ہے جس سے اساتذہ کے علاوہ طلبہ بھی برابر مستفید ہوں گے انٹرایکٹیو وائٹ بورڈکی مدد سے طلبہ کو آڈیو ویژول کے ذریعے پڑھایا اور سمجھایا جائے گا۔اس طرح کمیونٹی کے لئے سرکاری سکولوں کے آئی ٹی لیب کے سیکنڈشفٹ شروع کئے جارہے ہیں تاکہ ان لیب کا موثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.