اسلام آباد ، پولیس افسران و اہلکاروں کے پکڑی گئی اعلیٰ کوالٹی کی ولائتی شراب کی بوتلوں کی مبینہ طورپر آپس میں بندربانٹ کا انکشاف
اس بار بھی پولیس نے عرصہ دراز سے شراب کااڈاچلانیوالے ملک عامرکانام ایف آئی آر سے ’’گول ‘‘ کردیا آٹھ شاہ زورگاڑیوں کے ذریعے تھانے لائی گئی شراب کی بوتلوں میں مقدمہ میں صرف 38ہزار9سو49 شراب وبیئر کی بوتلوں کی برآمدگی ظاہر کی گئی موقع سے گرفتار تینوں ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا کچھ مجبوریوں کی تحت پولیس اس دھندے کاصفایانہیں کرسکتی ، ایک وجہ بیوروکریسی بھی ہے،نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پولیس آفیسر کی گفتگو
جمعہ 23 دسمبر 2016 23:48
(جاری ہے)
ذرائع کاکہناہے کہ شراب کی بوتلوں کی یہ کھیپ کرسمس اورنیوایئرکے لئے منگوائی گئی تھی۔
تاہم ملک برادری کے مخالفین کی مخبری پر پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ پولیس نے صرف تین ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اصل سرغنہ کانام ہی ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا۔پولیس کے مطابق شالیمار پولیس نے شراب برآمدگی کے واقعہ کامقدمہ نمبر350/2016درج کیاجس میں صرف 38ہزار9سو49 شراب وبیئر کی بوتلوں کی برآمدگی ظاہرکی ہے۔جبکہ وقوعہ کے روز آٹھ شاہ زورگاڑیوں کے ذریعے شراب کی بوتلیں تھانے میں پہنچائی گئی تھیں۔موقع سے گرفتارہونے والے تین افراد عبدالعزیز،شبیراورعمران یونس کوجمعہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد راجہ وقاص کی عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت کے حکم پرتینوں ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاگیا۔ایف آئی آر میں درج شراب کی بوتلوں کی تعداد 20ہزار3سو52ہیں جبکہ بیئرکے ڈبوں کی تعداد 18ہزار5سے 57درج ہیں۔ایک ذمہ دار پولیس آفیسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی استدعاپر بتایاکہ تمام پولیس افسران واہلکارملک برادری کے کارندوں سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن کچھ مجبوریوں کی تحت پولیس اس دھندے کاصفایانہیں کرسکتی جس کی ایک وجہ بیوروکریسی بھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.