مسیحی برادری کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں ’’کرسمس بازاروں‘‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور
جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40
(جاری ہے)
صوبائی وزیر اقلیتی امور نے مختلف سٹالز کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کے معیار کامعائہ کیااورکہا کہ مسیحی برادری کو ان کے گھروں کے قریب روزمرہ استعمال اور کرسمس کے حوالے سے مختلف اشیاء سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ان کی کرسمس کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔
انہوں نے اقلیتی برادری کے لئے حکومت کے مختلف انقلابی اقدامات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر پنجاب بھر میں مستحق مسیحی خاندانوں میں تین کروڑ روپے کی امداد تقسیم کی جارہی ہے جبکہ خصوصی فنڈز سے مسیحی آبادیوں کی تعمیروترقی کے لئے متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور کرسمس کے موقع پر مسیحیوں سے اظہار یکجہتی اوران کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے حکومتی اور سماجی سطح پر ہمہ نوعیت کے پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے جو ہماری قومی وحدت کی علامت ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرسمس کے روزگرجا گھروں کے تحفظ کے لئے پنجاب بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مختلف تفریحی مقامات پر بھی سیکورٹی کو سخت کیاگیا ہے۔صوبائی وزیرنے خصوصی کرسمس بازاروں کے انعقاد کے بہترین انتظامات پر ڈی سی او سلمان غنی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ ان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ڈی سی او سلمان غنی نے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی سہولت کے لئے ضلع میں سات کرسمس بازار فنکشنل ہیں جن میں اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتی برادری کی بھلائی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور کرسمس کی خوشیوں کے لئے پرسکون اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر مسیحی نمائندوں نے کرسمس بازاروں کے کامیاب انعقاد کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اورڈی سی او سلمان غنی کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.