دریا خان ،ٹریفک حادثہ میں زخمی ریسکیو اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا

ہفتہ 24 دسمبر 2016 18:20

ٴْ؁؁ؑٴْ؁؁ٴْ؁ٌٌ دریا خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا ریسکیو اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسامقامی قبرستان میں سپرد خاک نماز جنازہ میں ریسکیو ٹیم کے علاوہ انتظامیہ کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق کلول کا رہائشی عمران رضا نامی نوجوان بھکر ریسکیو 1122میں ملازم تھا اور گزشتہ روزڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار گھر جا رہا تھا اسی دوران کلورکوٹ روڈ پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے کچل ڈالا جس کے باعث شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال بھکر لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی تاہم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیامتوفی ایک ایک بیٹے کاپ تھا جسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔