سلامتی کونسل میں قرارادد کی منظوری پر اسرائیل کا امریکہ سمیت 10ملکوں کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج
اتوار 25 دسمبر 2016 22:10
(جاری ہے)
یہ اعلان سلامتی کونسل میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر روکنے کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور ہوجانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
جمعے کے روز 15 ممالک پر مشتمل سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا جب کہ امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا اور ماضی کے برخلاف اس مرتبہ ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کے اس اقدام کو "شرم ناک" قرار دیا۔نیتنیاہو کے مطابق وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ایک ماہ کے اندر اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارے تمام روابط کا جائزہ تیار کرے۔ ان میں اقوام متحدہ کے اداروں کے لیے اسرائیل کی جانب سے فنڈنگ اور اسرائیل میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کی موجودگی شامل ہے۔نیتنیاہو نے مزید بتایا کہ " میں پہلے ہی اقوام متحدہ کے پانچ اداروں کے لیے تقریبا 78 لاکھ ڈالر کے مساوی رقوم کی فراہمی روکنے کی ہدایت کر چکا ہوں۔ ان پانچ اداروں کی اسرائیل کے حوالے سے خصوصی عداوت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اداروں کے نام اور دیگر تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔اسرائیل اور منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شدید دباؤ کو چیلنج کرتے ہوئے امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جس کے نتیجے میں سلامتی کونسل قرارداد منظور کرنے میں کامیاب رہی۔اسرائیل نے 1967 میں مغربی کنارے ، غزہ پٹی اور مشرقی بیت المقدس میں قبضے میں لی گئی فلسطینی اراضی پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی پالیسی کئی دہائیوں سے جاری رکھی ہوئی ہے۔عالمی برادری مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں بستیوں کی تعمیر کی سرگرمیوں کو غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ شمار کرتی ہے۔ تاہم اسرائیل اس موقف کو مسترد کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.