سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے بھی الیسٹرکک کو کپتانی سے مستعفٰی ہونے کا مشور ہ دیدیا
پیر 26 دسمبر 2016 13:40
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل نے بھی الیسٹر کک کو قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش اوپنر قدامت پسندی کا شکار کپتان ہیں، ایک بار حریف ٹیم حاوی ہوجائے تو ان کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
ای این چیپل نے اپنے کالم میں الیسٹرکک کے انداز قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش اوپنر بطور بیٹسمین تو اپنے کردار سے انصاف کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن کپتانی کرتے ہوئے قدامت پسندانہ سوچ کا شکار نظر آتے ہیں،حریف ایک بار حاوی ہونے کے بعد تیزی سے رنز بنانے لگے تو ان کے ہاتھ پاں پھول جاتے ہیں، دفاعی رویہ دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی متاثر کرتا ہے،اس کی کئی مثالیں دورہ بھارت میں مسلسل شکستوں کے دوران دیکھی گئی ہیں۔
الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ مسلسل شکستوں کی مایوسی میں جلد بازی کا شکار ہوکر قیادت چھوڑنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے لیکن میرے خیال میں یہی مناسب وقت ہے، مزید شکستیں ان پر دبا بڑھا دیں گی جس کے نتیجے میں نہ صرف ٹیم کی بلکہ ان کی اپنی کارکردگی بھی متاثر ہوگی،خوفناک دن دیکھنے سے قبل ان کو خود ہی مستقبل کا فیصلہ کرلینا چاہیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.