نام نہاد تبدیلی کے دعویدار عمران خان نے سیاست میں محض احتجاج،دھرنے اور غلط بیانی کی سیاست کو فروغ دیا ہے، پاکستان کے ادارے آج خود مختار اور آزاد ہیں اور تمام فیصلے میرٹ پر دے رہے ہیں،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
پیر 26 دسمبر 2016 17:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے عمران خان کا یہ طرزعمل آج بھی جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی چند دن قبل اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعدعمران خان نے اعلیٰ عدلیہ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور پانامہ لیکس سے متعلق عدلیہ کے فیصلے کو من و عن قبول کرنے کی بات کی تھی لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ اب عمران خان دوبارہ احتجاج اور دھرنوں کی بات کر کے قومی اداروں کو دبائو میں لانے کی مذموم اور ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کے ادارے خود مختار اور آزاد ہیں اور تمام فیصلے میرٹ پر دے رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے میں عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور اس مرتبہ بھی جیت حق اور انصاف کی ہو گی اور وزیر اعظم اور اُن کا خاندان پر عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام تر الزامات غلط ثابت ہوں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوامی عدالت کی طرح قانونی عدالت سے بھی عمران خان کو سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج نے عمران خان کی سیاست کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس میں اصلاح کی گنجائش ناممکن دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک طرف پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت کے ساتھ کھیت سے منڈی تک ہزاروں کلومیٹر اعلیٰ معیار کی کارپٹ سڑکیں تیار کی گئی ہیں لیکن افسوس کہ دوسری طرف عمران خان کی ہٹ دھرم سیاست نے خیبر پختونخوا کی عوام سے اُن کی ترقی و خوشحالی کے تین سنہری سال چھین لئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام اور خود تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور 2018 ء کے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت اکثریت سے برسراقتدار آئے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.