وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا سعودی شہزادہ بدربن سلمان بن سعود کے انتقال پراظہارتعزیت

منگل 27 دسمبر 2016 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی شہزادہ بدربن سلمان بن سعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میںسعودی عرب کے شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔