حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف نیا قانون لانے کا فیصلہ کر لیا
تحقیقاتی ادارے دہشتگردوں کو 90 روز کی تحویل میں رکھ سکیں گے ۔ نئے قانون کا ڈرافٹ تیار
سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 13:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء): حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف نیا قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نئے قانون کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ قانون پاکستان پروٹیکشن ایکٹ اور اے ٹی اے کو ملا کر تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ قانون میں دہشتگردی کے مقدمات کے لیے فوجی عدالتیں مستقل ہو جائیں گی۔
جس کے بعد دہشتگردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ہی بھیجے جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس قانون کے تحت تحقیقاتی ادارے دہشتگردوں کو 90 روز تک تحویل میں رکھ سکیں گے۔ پہلے یہ حق پاکستان پروٹیکشن ایکٹ اور اے ٹی اے کے تحت تحقیقاتی اداروں کو حاصل تھا ۔ پوپا اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد مؤثر نہیں رہا جبکہ اے ٹی اے کی کئی شقیں ناقابل عمل ہیں۔(جاری ہے)
لہٰذا وزارت داخلہ نے دونوں ایکٹس کو ملا کر نیا قانون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ قانون سے متعلق وزارت قانون سمیت مختلف سطح پر مشاورت جاری ہے جس کے بعد قانون کو حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پاس بھیجا جائے گا ۔ مجوزہ قانون حتمی منظوری کے بعد ایک مستقل قانون کی حیثیت رکھے گا ۔ وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں تا حال 300 سے زائد مقدمات بھیجے گئے۔ جبکہ فی الوقت فوجی عدالتوں میں 120 کیسز زیر سماعت ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتوں کی مدت آئندہ برس 7 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.