پاکستانی اسکالر ڈاکٹر منیر کی کتاب یورپی یونین عالمی سیاسی قیادت کے دہانے پر شائع ہوگئی

کتاب میں عالمی امن کے قیام کیلئے یورپی یونین کے معاصر کردار پر بات کی گئی

بدھ 28 دسمبر 2016 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے معیار تعلیم میں اضافہ کے سیل (کیو ای سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر حسین کی کتاب " یورپی یونین؛ عالمی سیاسی قیادت کے دہانے پر " برطانیہ کے مشہور اشاعتی ادارہ پال گریوپیوٹ نے اس ہفتہ شائع کردی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر منیر حسین جنہوں نے کراچی یونیورسٹی سے یورپئین اسٹڈی میں پی ایچ ڈی کیا تھا ان کے اب تک سات بین الاقوامی اور ایک قومی ریسرچ آرٹیکلز ممتاز عالمی جرنلز میں شائع ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر منیر حسین نے اپنی اس کتاب میں امن عامہ کے قیام کیلئے یورپی یونین کے معاصر کردار پر بات کی ہے اور اسے عالمی لیڈر کا رول ادا کرنے کی ضمن میں قابل عمل تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ انہوں نے عالمی سیاست میں یورپی یونین کی سیاسی پوزیشن کی بھی وضاحت کی ہے اورتجویز کیا ہے کہ وہ عالمی سیاست میں اپنی پوزیشن کس طرح مستحکم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر کی بھی نشاندہی کی ہے کہ ممبر ممالک کے باہمی تعلقات کے کس طرح منفی اثرات یورپی یونین پر مرتب ہو رہے ہیں اور انھیں اپنے اجتماعی تعلقات بہتر بنانے کے ضمن میں مفید مشورے بھی دئیے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پی پالیسیوں کا خاکہ بھی پیش کیا ہے۔

محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ، کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر شوکت وسیع اور ممبر فیکلٹی ڈاکٹر عارف حسین نے کتاب کی اشاعت پر ڈاکٹر منیر حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے انکی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ یونیورسٹی کیلئے بھی ایک اعزاز کا باعث ہی

متعلقہ عنوان :