آصف علی زرداری کا بیان نواز حکومت کو مدت پوری کر وانے کی مہم ہے : ڈاکٹر یاسمین راشد

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ صرف نوازکشتی کر رہے ہیں، رہنما تحریک انصاف

بدھ 28 دسمبر 2016 21:57

آصف علی زرداری کا بیان نواز حکومت کو مدت پوری کر وانے کی مہم ہے : ڈاکٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں ایک دوسرے کی کرپشن پر پردے ڈالتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کا بیان نواز حکومت کو مدت پوری کر وانے کی مہم ہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ صرف نوازکشتی کر رہے ہیں اند ر سے دونوں ملے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی اپوزیشن کم اور مفاہمت زیادہ کر رہی ہے ، ،پی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،پیپلز پارٹی مک مکا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چند کر پٹ خاندانوں کی وجہ سے ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،ملک میںکرپشن کے با نی ہی آصف علی زرداری اور شریف برادران ہیں، پرپشن کی وجہ سے ملک بحرانوں میں گر چکا ہے ، ملکی ادارے مفلوج ہوچکے ہیںاور تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ جب بھی اقتدار میںآئی ہے انہوں نے ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم باشعور ہو چکی ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ملکر اب انھیں مزید بے قوف نہیں بنا سکتے ۔