منگلاپاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن ،پیداواری صلاحیت 1310 میگاواٹ ہو جائے گی ‘چیئرمین واپڈا
منگلا پاور سٹیشن کی موجودہ پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ ہے ، اپ گریڈیشن کے بعد 310 میگاواٹ مزید اضافہ ہو جائیگا 7 ء سے اب تک منگلا ڈیم ملک کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ‘ لیفٹیننٹ (ر) جنرل مزمل حسین
جمعرات 29 دسمبر 2016 17:24
(جاری ہے)
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ 1967ء میں اپنی تکمیل کے بعد سے اب تک منگلا ڈیم ملک کی سماجی ترقی اور اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کر تا چلا آرہا ہے ، منگلا ڈیم زرعی مقاصد کے لئے پانی مہیا کرتا ہے ، سیلاب کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور قومی نظام کو سستی پن بجلی فراہم کرتا ہے ۔
منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ واپڈانے پن بجلی کے وسائل کو بھر پور طور پر استعمال میں لانے کے لئے دو جہتی حکمت ِ عملی وضع کی ہے، جس کے تحت ملک میں پن بجلی کے نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز بھی کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی موجودہ ہائیڈل پاور سٹیشنوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے، تاکہ بجلی کے قومی نظام میں ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی کے تناسب میں اضافہ کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے ۔چیئرمین واپڈا نے منگلا جھیل میں پانی کے ساتھ آنے والی مٹی کی مقدار کو کم کرنے کے لئے منگلا واٹر شیڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کے کامیاب عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ واٹر شیڈ مینجمنٹ کی وجہ سے منگلا جھیل کی عمر میں قابلِ ذکر اضافہ ہوچکا ہے ۔بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ 2011 ء میں منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد منگلا ریزروائر اب ملک میں پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ، جس میں زرعی مقاصد کے لئے 7.48ملین ایکڑ فٹ پانی جمع کیا جاسکتا ہے ۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔ ایک وقت میں ایک ٹنل کو بند کیا جائے گا اور اِس پر نصب دو یونٹوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی ۔ پہلے دو یونٹوں کی اپ گریڈیشن دسمبر 2018 میں مکمل ہوگی ، دسمبر 2019 ء میں دو اور دسمبر2020 ء میں مزید دو یونٹوں کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے تمام 10 یونٹوں کی اپ گریڈیشن 2024ء تک مکمل ہو جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.