محکمہ زراعت کا چھاپہ، جعلی ادویات برآمد ،ملزمان کی تلاش جاری
جمعہ 30 دسمبر 2016 19:01
(جاری ہے)
محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ وکوالٹی کنٹرول ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر فاروق نے زراعت آفیسر رائو شمریز و دیگر سٹاف کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں چھاپہ مار کر 2لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 494 یونٹس 400ملی لٹر فی بوتل برماکسینل+ ایم سی پی اے کی مشکوک و جعلی پیکنگ والی بوتلیں قبضہ میں لے کر بطور مال مقدمہ و ثبوت حوالہ پولیس کیں۔
ملزمان مدثر ایاز ، فلنگ انچارج آر جی فلنگ پلانٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان، شکیل احمد ، سعید احمد سٹور انچارج کمپنی کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروادیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ 26-Aکے تحت قابل دست اندازی پولیس اور ناقابل ضمانت ہے۔ بوتلوں پر امپورٹر کے لیبل ہیکسٹار کیمیکلز نامی کمپنی کے لگے ہوئے تھے جبکہ ڈسٹری بیوٹر کمپنی کا نام آس ایگرو کیمیکل ہے۔ دوائی کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس سرگرم عمل ہے۔مزید قومی خبریں
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.