ٹرین دی ٹرینرز ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا قابل تحسین اقدام ہے

اولمپک گولڈ میڈلسٹ برائن سٹیل اور میڈم بیورلی بروٹن نے ٹرین دی ٹرینرز میں سپورٹس کے بہترین طریقہ کار،حکمت عملی،فٹنس اور مینجمنٹ کے اسباق سیکھائے‘پنجاب کے 36اضلاع سے آئے کوچز کا اظہار خیال

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) سپورٹس بورڈ کی جانب سے ٹرین دی ٹرینرزپروگرام میں شرکت کرنے والے کوچز نے کہا ہے کہ ٹرین دی ٹرینرز پروگرام میں سیکھنے کا موقع ملاہے،اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔ٹرین دی ٹرینرز سے سپورٹس کے عالمی معیار،فٹنس کے بہترین طریقے اور اعلی مینجمنٹ سیکھنے کا موقع ملاہے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا یہ قابل تحسین اقدام ہے۔پنجاب کے 36اضلاع سے شرکت کرنے والے کوچزطلحہ،وحید،زرینہ وقار،رضیہ،عدنان،حفیظ اور دیگرنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین دی ٹرینرز پروگرام سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ نکلے گا۔سپورٹس کے انٹرنیشنل سٹینڈرڈسے روشنائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جسمانی اور ذہنی فٹنس کے بہترین طریقہ کار سیکھنے کا موقع ملا ہے،کوچز وحیدبابر،مقصود جاوید اور طاہر نے کہا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ برائن سٹیل اور میڈم بیورلی مارگریٹ بروٹن نے ہمیں ٹرین دی ٹرینرزمیں سپورٹس کے بہترین طریقہ کار،پلاننگ ، حکمت عملی اورفٹنس کے بہترین اسباق دیئے جس سے پنجاب کی سپورٹس میںدوررس تبدیلیاںآئیں گی اور ہم ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہیںکہ انہوں نے انٹرنیشنل معیار کے پروگرام کا انعقادکروایا۔

متعلقہ عنوان :