بھارتی فلموں کی ’’ڈرٹی گرل ‘‘ودیا بالن نے 38ویں سال کی سیڑھی عبور کر لی
ممبئی میں انکے خاندان اور دوست احباب نے سالگرہ کا کیک کاٹا،بھارتی ہم عصر ستاروں کی ودیا بالن کو سالگرہ کی مبارکباد
اتوار 1 جنوری 2017 23:50
(جاری ہے)
ودیا بالن کے والدین نے اپنی بیٹی کے شوق اور فیصلے کی حمائیت تو کی لیکن انہوں نے ساتھ ہی تعلیم مکمل کرنے کی شرط بھی رکھی،ودیا نے اپنے والدین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے سینٹ جیویرس کالج سے سوشیالوجی میں گرایجویشن اور اس کے بعد ممبئی یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
ودیا کے لئے فلموں میں کیریئر بنانے کی راہ آسان نہیں تھی، ملیالم اور تامل فلم دنیا میں کئی مرتبہ قسمت آزمانے کے بعد بھی وہ ناکام رہیں،ودیا کو بنگلہ فلم ’’بھالو تھیکو‘‘ سے شناخت ملی،اس فلم میں آنندی کے کردار کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کا’’ آنند لوک ایوارڈ‘‘ بھی ملا۔ودیا بالن نے بالی ووڈ میں ’’پرینیتا‘‘ فلم سے قدم رکھا، اس فلم میں اپنی اداکاری کے دم پر انہوں نے بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔لیکن ودیا کو ابھی اپنی ایک الگ اور منفرد شناخت بنانا باقی تھی،جس کے لئے ودیا نے سنجے دت اور کے ہمراہ ’’لگے رہو منا بھائی ‘‘ جیسی کامیاب فلم ’’گرو‘‘ اور ’’سلام عشق ‘‘جیسی کئی معروف فلموں میں کام کرنے کے باوجود انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سال 2007ئ میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بھول بھلیاں ‘‘ ودیا کے کیریئر کے لئے نیا موڑ ثابت ہوئی۔ اس میں’’ اونی ‘‘کے رول کی ناقدین نے جم کر تعریف کی۔سال 2009ئ میں ریلیز ہونے والی پا اور وشال بھاردواج کی فلم ’’عشقیہ ‘‘نے انہیں بہترین اداکارہ کا ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ دلایا، یہاں سے ودیا کے لئے کامیابی کے راستے کھل گئے۔ 2011ئ میں ریلیز کے بعد دھوم مچانے والی فلم ’’دی ڈرٹی پکچر ‘‘ کے لئے ودیا بالن کو قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔سال 2012ئ میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کہانی ‘‘میں ودیا نے ’’ودیا باگچی‘‘ نامی حاملہ خاتون کا ایسا شاندارا کردار ادا کیا کہ ہر طرف سے ودیا بالن کی پذیرائی کی گئی اور اس کردار نے اداکارہ کو ایک’’ ہیرو ‘‘بھی ثابت کردیا۔ودیا بالن نے فلم ساز سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ 2سال افیئر چلانے کے بعد 2014ئ میں شادی کر لی تھی ،گذشتہ سال ودیا بالن کی اپنے فلمساز شوہر کے ساتھ شدید اًن بن کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنیں لیکن ودیا بالن نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.