پاکستانی، بھارتی حکومتوں نے بھارت میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا

پیر 2 جنوری 2017 11:58

پاکستانی، بھارتی حکومتوں نے بھارت میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے قومی بلائنڈ ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستان اور بھارتی حکومتوں نے بھارت میں رواں سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے قومی بلائنڈ کھلاڑیوںکو این او سی جاری کر دیا تاہم دونوں ملکوں کی طرف سے انٹیلی جنس کلیئرنس کا انتظار ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے پیر کو اے پی پی کو بتایا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی افتتاحی تقریب 29 جنوری کو بھارت میں منعقد ہو گی جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز31 جنوری سے ہو گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 16سی26 جنوری تک لگے گا۔ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور انہیں کوچ عبدالرزاق اور ٹریننر طاہر محمود بٹ تربیت دیں گے۔ سید سلطان شاہ نے کہاکہ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کو این او سی کیلئے درخواست دی تھی تاہم پاکستان اور بھارتی حکومت نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا ہے تاہم دونوں ممالک کی جانب سے ہمیں انٹیلی جنس کلیئرنس کا انتظار ہے۔ انٹیلی جنس کلیئرنس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 28 جنوری کو بھارت روانہ ہو گی۔