پاکستانی نژاد ترک شہری نے حلب کے جنگ سے متاثرہ شہریوںکیلئے پاکستان بیکری کے نام سے روٹی کیمپ قائم کر دیا

منگل 3 جنوری 2017 20:08

پاکستانی نژاد ترک شہری نے حلب کے جنگ سے متاثرہ شہریوںکیلئے پاکستان ..
حلب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں پاکستانی نژاد ترک شہری نے متاثرہ شہریوں میں خوراک کی قلت کو پورا کرنے کیلئے پاکستان بیکری کے نام سے روٹیاں بنانے کا کیمپ قائم کر دیا، اس روٹی کیمپ سے حلب اور اس کے قریبی شہروں میں روٹیاں تقسیم کی جائیں گی تفصیالات کے مطابق پاکستانی نژاد ترک شہری نے نے شام کے جنگ سے متاثرہ علاقے حلب میں جنگی تباہی کے بعد وہاں کے لوگوں کی مدد کیلئے خوبائب فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان بیکری کے نام سے ایک کیمپ میں روٹیاں بنانے کا کارخانہ نصب کیا ہے جس میں اس شہری نے کچھ لوگ رکھے ہوئے ہیں جو روزانہ ایک لاکھ روٹیوں کے بیگ حلب اور اس کے قریبی شہروں میں جنگ سے متاثرہ افراد میں تقسیم کر رہے ہیں انہوں نے باقی پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس کار خیر میں حصہ ملائیں اور شام کے متاثرین کی مدد کریں ۔

متعلقہ عنوان :