ریڈیو پاکستان میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب

بدھ 4 جنوری 2017 19:16

ریڈیو پاکستان میں بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2017ء) ریڈیو پاکستان میں افرادی قوت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل خورشید ملک نے بدھ کی شام نیشنل براڈکاسٹنگ ہائوس میں اس نظام کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنی گفتگو میں خورشید ملک نے کہا کہ نئے نظام کی تنصیب سے سٹاف ممبران کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا جس سے ریڈیو پاکستان کی پیشہ وارانہ اور دفتری خدمات میں بہتری آئے گی۔اس موقع پر یونین کے نمائندوں نے ریڈیو پاکستان کی بہتری کیلئے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :