جعلی کھادوں وزرعی ادویات کے سٹورز کے باقاعدگی سے معائینہ کی ہدایت

جمعہ 6 جنوری 2017 14:20

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء)ڈائریکٹر زراعت(توسیع)چوہدری عبدالحمید نے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے حکام کوہدایت کی کہ گندم کی فصل کی زیادہ سے زیادہ پیداوارکے حصول کے لئے کاشتکاروں کی ہرممکن رہنمائی کی جائے جبکہ اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داریوں کی متقاضی ہے جنہیں محنت اور جانفشانی سے محکمانہ فرائض انجام دینے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی مراعات میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور کسان پیکج پر اس کی روح کے عین مطابق عملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زسے کہا کہ وہ اپنے دائرہ کار میں جعلی کھادوں وزرعی ادویات کی روک تھام کے لئے جامع اور موثراقدامات کریں اس ضمن میں کھادوں وادویات کے سٹورز کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دالوں کی کاشت،فروٹ فلائی مینجمنٹ،ٹنل طریقہ کاشت اوردیگر زرعی پروگرامز کی موثرنگرانی ہونی چاہیے اس ضمن میں کاشتکاروں سے مکمل رابطہ رکھیں اور انہیں جدید طریقہ کاشتکاری اورپیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے تربیتی پروگرامز کا دائرہ وسیع کیاجائے تاکہ بہترین سروس ڈلیوری سے محکمہ کی ساکھ اورزرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔