المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی تعلیم پر امریکی حملہ ہے،طلباء تنظیمیں
پاکستان بھر کے طلبا امریکہ کی اس ڈکیٹیشن کو تسلیم نہیں کرتے ،محمد عبداللہ حمید گل
جمعہ 6 جنوری 2017 22:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) مختلف سیاسی و طلبا تنظیموں نے المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعلیم پر امریکی حملہ ہے۔ پاکستان بھر کے طلبا امریکہ کی اس ڈکیٹیشن کو تسلیم نہیں کرتے اور اور پابندی کے خلاف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ حمید گل،صدر متحدہ طلبا محاذمرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید سرفراز نقوی ، صدرمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان چودھری و دیگر نے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی ناجائز ہے اور ہم اس کی کھل کر مذمت کرتے ہیں۔المحمدیہ سٹوڈنٹس کے طلبا پاکستان کی بات کرتے ہیں اور تعلیمی اداروں میں طلبا کو مختلف تعمیری سرگرمیاں کرواتے ہیں۔(جاری ہے)
تعلیمی مشکلات میں گھرے نوجوانوں کو المحمدیہ سٹوڈنٹس کی طرف سے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
المحمدیہ پر یہ پابندی بھارتی ایما پر لگائی گئی ہے اور یہ ہم نامنظور کرتے ہیں۔ ہم المحمدیہ سٹوڈنٹس کے شانے کے ساتھ شانہ ملا کر کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس پابندی پر اپنا موقف دے اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے ذریعے اس پابندی کے خلاف آواز بلند کی جائے۔صدر متحدہ طلبا محاذ اور مرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید سرفراز نقوی نے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور امریکی پابندی کو بھرپور مذمت کی۔المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول محمد راشد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ خود کو سپر پاور سمجھنا چھوڑ دے اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس پابندی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عرفان چودھری کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس علم دوست اور محب الوطن طلبا کا گروہ ہے ۔ایسی طلبا تنظیم پر پابندی تعلیم دشمنی ہے اور تعصب پر مبنی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اس موقع پر المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ساتھ ہے۔ ان رہنمائوں نے اس بات اعلان کیا کہ 8جنوری کو مال روڈ پر ہونے والے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں گے اور امریکہ کو بھرپور پیغام دیاجائے گا۔مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.