شام:اعزاز میں کاربم دھماکہ،60افراد ہلاک جبکہ50 زخمی ہوگئے

ہلاک ہونیوالوں میں متعدد کاتعلق احرارالشام تنظیم کے جنگجوگروپ سے ہے۔غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 جنوری 2017 19:57

شام:اعزاز میں کاربم دھماکہ،60افراد ہلاک جبکہ50 زخمی ہوگئے

دمشق(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جنوری2017ء) :شمالی شام کے شہراعزاز میں کار میں نصب بم سے دھماکہ کردیاگیا،جس کے نتیجہ میں60افراد ہلاک جبکہ50 زخمی ہوگئے،ہلاک ہونیوالوں میں متعدد کاتعلق احرارالشام تنظیم کے جنگجوگروپ سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شام اورترک سرحد کے قریب شمالی شام کے علاقےاعزاز میں جب آئل ٹینکرعدالت کی عمارت کے سامنے سے گزررہاتھا تودھماکہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جہاں پردرجنوں افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کاکہناہے کہ دھماکے میں 43افراد ہلاک ہوگئے۔ان میں سویلین بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کاکہناہے کہ کار میں بم داعش کی جانب سے نصب کیاگیا۔تاہم ابھی تک دہشتگردتنظیم نے باقاعدہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔حملے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :