فلوریڈا ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے مشتبہ حملہ آور پر ’پرتشدد کارروائی ،ْ کا الزام

ایستیبان سینتیاگو پر اسلحے سے متعلق بھی کچھ الزامات عائد کیے گئے ہیں ،ْسزائے موت ہوسکتی ہے ،ْ ماہرین ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والا شخص ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے کے نیت سے آیا تھا

اتوار 8 جنوری 2017 16:10

فلوریڈا ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے مشتبہ حملہ آور پر ’پرتشدد کارروائی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) امریکہ میں استغاثہ نے ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے سابق سکیورٹی اہلکار پر پانچ افراد کے قتل اور چھ کو زخمی کرنے کا الزام عائد کردیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق 26 سالہ مشتبہ شخص ایستیبان سینتیاگو پر بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پرتشدد کارروائی کرنے کا الزام ہے جس میں ہلاکتیں ہوئی۔

یہ الزام ثابت ہونے پر انھیں زیادہ سے زیادہ سزائے موت سنائی جا سکتی ہے ،ْایستیبان سینتیاگو پر اسلحے سے متعلق بھی کچھ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق زیرحراست ملزم نے امریکی تحقیقاتی ادارے کے ایجنٹس کو بتایا کہ انھوں نے حملے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھوں نے یہ ہدف کیوں چنا اور اس معاملے میں دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

وکیلِ استغاثہ نے کہا کہ یہ الزام حالات کی سنگینی کے ساتھ ساتھ، عوام کو محفوظ بنانے کیلئے وفاقی حکومت اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم اور استقلال کو ظاہر کرتی ہے۔ایستیبان سینتیاگو کے پاس نیم خود کار بندوق تھی جو وہ الاسکا سے اپنے سامان کے ساتھ لائے تھے۔ انھوں نے تفتیشی اہلکاروں کو بتایا کہ انھوں نے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے ایک طرف کا ٹکٹ خریدا تھا۔

حکام اس بات کا جائزہ لے رہے کہ اس پرتشدد اقدام کی وجہ کہیں اٴْن کے دماغی مسائل تو نہیں ہیں۔ ایف بی آئی مشتبہ شخص کی صحت کا معائنہ کرے گی۔امریکہ میں حکام کے مطابق گذشتہ روز ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والا شخص ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر حملہ کرنے کے نیت سے آیا تھا۔حکام کے مطابق عراق کی جنگ میں حصہ لینے والے ایستیبان سینتیاگو نے الاسکا سے فلوریڈا پہنچنے کے بعد اپنے سامان میں سے بندوق نکالنے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔

تحقیقاتی افسر کا کہنا کہ ایئر پورٹ پر حملے سے پہلے یا سفر کے دوران مشتبہ شخص نے کوئی جھگڑا وغیرہ نہیں کیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق مشتبہ شخص الاسکا نیشنل گارڈ کا سابق رکن تھا اور وہ اپریل 2010 سیفروری 2011 کے دوران عراق میں تعینات رہا ہے جبکہ اگست 2016 میں اٴْس کی ملازمت ختم ہوئی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنا پر ایستیبان سینتیاگو کو نوکری سے نکالا گیا۔

اٴْن کے بھائی نے بتایا کہ حال ہی میں وہ نفسیاتی معالج کے زیرِ علاج تھے جبکہ اٴْن کی رشتے دار خاتون نے مقامی اخبار کو بتاتا کہ عراق میں تعیناتی کے دوران اٴْن کا ’ذہنی توازن‘ خراب ہو گیا تھا۔یہ اطلاعات ہیں کہ زیر حراست مشتبہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ حکومت اس کے ذہن کو کنٹرول کرتی ہے اور اسے جہادی ویڈیوز دیکھنے کو کہا جاتا ہے۔