قطر کے شہزادوں کو ضلع واشک اور خاران میں شکار کے لیے پرمٹ جاری کرنے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سردار حاجی احمد خان الہ زئی ودیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 8 جنوری 2017 22:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سردار حاجی احمد خان الہ زئی نے وفاقی وزیرسیفران جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی جانب سے قطر کے شہزادوں کو ضلع واشک اور خاران میں شکار کے لیے پرمٹ جاری کرنے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلوچ روایات کے مطابق ان کی بھر پور مہمان نوازی کرینگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حاجی ملک محمد عمر الہ زئی ،میر خدائے رحیم عیسیٰ زئی ،حاجی بشارت اللہ الہ زئی ،چیئرمین میونسپل کمیونٹی واشک ،مولوی یار محمد،حاجی عبدالقادر بھی موجود تھے۔

سردار حاجی احمد خان الہ زئی نے کہا کہ وفاقی وزیر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے واشک اور خاران ضلع میں صحت کی جو سہولیات فراہم کی ہے ہم ان کے شکرگزار ہیں بالخصوص وفاقی وزیر نے 10ایمبولینسیں فراہم کی ہے جو جدید سہولیات سے لیس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فتح محمد حسنی 2005میںرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے قطر کے شہزادوں کو پرمٹ جاری کرکے خاران واشک اور پنجگورکے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر کی جانب سے علاقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :