کوٹ نجیب الله پرائمری سکول میں اہلکار محمد عاشق کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پیر 9 جنوری 2017 13:56

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) کوٹ نجیب الله کے پرائمری سکول میں محکمہ ایجوکیشن کے ایک اہلکار محمد عاشق کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1 کوٹ نجیب الله میں پرائمری سکول کے چوکیدار محمد عاشق کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں سکول سٹاف نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈی ای او، ڈی ڈی ای او اور ایس ڈی ای او سمیت تمام سٹاف مدعو تھے مگر ڈائریکٹر نصاب سید بشیر حسین شاہ کی ریٹائرمنٹ تقریب کی وجہ سے اعلیٰ افسران شرکت نہ کر سکے تاہم ملک محمد نثار اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفسیر سرکل کوٹ نجیب الله اور قاضی عبدالله جاوید اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اے ایس ڈی ای او نے ریٹائر ہونے والے ملازم محمد عاشق کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔