وزیراعلیٰ بلوچستان کا گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جہاز میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،مفصل رپورٹ طلب کرلی
پیر 9 جنوری 2017 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غریب مزدوروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلیٰ نے یکم نومبر 2016ء کو گڈانی میں جہاز میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کی رپورٹ فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے مکمل تعاون کرنے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کے فوری بعد چیف سیکرٹری بلوچستان چیف اللہ چھٹہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے واقعہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا انہیں نے گڈانی شپ بریکنگ میں ہونے والے حادثات کے حوالے سے آج بروز منگل اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.