محکمہ زراعت کسانوں اور فصلوں کاڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرے گا، کاشتکاروں کو معیاری بیجوں ، کھادوں سمیت دیگر سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی

بدھ 11 جنوری 2017 13:53

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) فیصل آبادزراعت کے ذرائع نے بتایا محکمہ زراعت کسانوں اور فصلوں کاڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرے گاجس کے تحت کاشتکاروں کو معیاری بیجوں ، کھادوں سمیت دیگر سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر اضلاع میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ اور زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں کی رہنمائی کیلئے مذکورہ اقدام اٹھانے کافیصلہ کیاگیاہے ۔

انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس سمیت معاون عملہ کو خصوصی ٹاسک فراہم کیاجارہاہے تاکہ وہ جدید طریقہ کار سے کسانوں کو موسمی حالات سے آگاہی ، معیاری بیجوں کے استعمال ، بروقت سپرے اور فی ایکڑ ریکارڈ پیداوار کے حصول میں معاون ثابت ہو سکیں۔انہوںنے بتایاکہ کسانوں کی فصلوں اور دیگر امور کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرکے رجسٹریشن سے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صوبہ میں سرسبز انقلاب کی راہیں بھی ہموار ہو سکیں گی۔