پچھلے تین سال کے دوران ٹرینوں کے 25 خطرناک حادثات ہوئے‘ حادثات کے ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی‘ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ایوان بالا میں اظہار خیال
بدھ 11 جنوری 2017 17:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لانڈھی حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور اس وقت ضمانت پر ہیں۔ ان کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مئی 2013ء سے 31 دسمبر 2016ء کے درمیان ہونے والے 25 خطرناک حادثات میں سے 17 حادثات ریلوے ملازمین کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئے۔ سات حادثات دہشتگردی جبکہ ایک حادثہ قدرتی آفت کے باعث ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی غلطیوں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 94 افراد جاں بحق اور 413 افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈرائیورز‘ اسسٹنٹ ڈرائیورز اور گارڈز کا مکمل میڈیکل ٹیسٹ باقاعدگی سے ہوگا۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔ اس سلسلے میں اگر ہڑتال بھی کی جاتی ہے تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے سگنلز جو پہلے مٹی کے تیل سے چلائے جاتے تھے اب انہیں ایل ای ڈی پر منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر ڈویژن کے 24 میں سے 23 ریلوے سٹیشنز جبکہ لودھراں خانیوال سیکشن کے متعدد ریلوے سٹیشنرز کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح باقی ریلوے سٹیشنز کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.