ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،خلیل طاہر سندھو
تمام افراد وزیراعلی محمد شہبازشریف کی قائم کردہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ بھرپو رتعاون کریں متاثرہ خاندانوں کو کرسمس گرانٹ سے فوری امداد فراہم کیجائے گی جبکہ وزیراعلی سے بھی معقول امداد کیلئے درخواست کی ہے ،صوبائی وزیر اقلیتی امور کی ہلاک ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت
بدھ 11 جنوری 2017 21:50
(جاری ہے)
صوبائی وزیر اقلیتی امور متاثرہ افراد کے گھروں میں گئے اور زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملتے ہوئے اشکبار ہو گئے ۔
حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی- انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تفتیش کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہے تاہم اگر کسی کے پاس اس واقعہ سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو وہ بغیر کسی دبائو میںآئے تحریری بیان جمع کرا سکتا ہے تاکہ واقعہ میں ملوث عناصر سزا سے نہ بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ چٹیانہ کے پولیس اہلکاروں سے بھی تفتیش کی جائے گی جبکہ محکمہ انسانی حقوق حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کو کیس کے لئے مفت قانونی ماہرین کی خدمات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شراب سے متاثرہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کے لئے متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس متحرک ہیں جبکہ زیادہ متاثرہ مریضوں کو علاج کے لئے لاہور کے ہسپتال میں شفٹ کیا جا سکتا ہے ۔ قبل ازیں ڈی سی آفس میں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ زہریلی شراب کے واقعہ کے حقائق کاپتہ چلانے کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 20 دنوں میں اپنی تفتیشی رپورٹ مکمل کرے گی اورملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مالی امدادمتاثرہ خاندانوں کے دکھوں کا مداوا نہیں لیکن انہیںکسی طرح بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ڈی پی او نے واقعہ کی تفتیشی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.