ثابت ہوگیا وزیراعظم کے پاس اپنے دفاع کیلئے کچھ نہیں ، عدالت میں نوازشریف اوران کے وکلا کی قلعی کھل گئی، وزیر اعظم بچوں کو پیسے دے سکتے ہیں لیکن ذرائع نہیں بتا سکتے، ہر سماعت پرپیش کی جانیوالی دستاویزات بدل جاتی ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نعیم الحق اور فوادچوہدری کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 12 جنوری 2017 13:26
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف پارلیمنٹ میں تقریر لکھ کر لائے تھے، جبکہ ان کے وکیل مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی کی تقریر سے نکلنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں تین الزامات پر بات ہوئی جبکہ کل بھی جھوٹ بولا جا رہا تھا اور آج بھی جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم بچوں کو پیسے دے سکتے ہیں لیکن ذرائع نہیں بتا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سماعت پرپیش کیے جانیوالی دستاویزات بدل جاتی ہیں۔ وزیر اعظم کے وکیل نے دلائل دیے کہ ان کے موکل کی تقریر پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا جا سکتا، ایسا لگتا ہے وزیر اعظم کے پاس دبئی میں لگائی گئی فیکٹری کا کوئی ثبوت نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.