ممبئی ،داڑھی کٹوانے سے انکار، مسلمان طالبعلم کو باکسنگ مقابلے سے روک دیا گیا
جمعرات 12 جنوری 2017 14:02
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) ممبئی یونیورسٹی نے ایک مسلمان طالبعلم کو باکسنگ مقابلہ میں شرکت سے روک دیا کیونکہ اس نے داڑھی کٹوانے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سید عمران ممبئی کے جی آر پاٹل کالج میں زیر تعلیم ہے۔
(جاری ہے)
اس نے گزشتہ پیر کو باکسنگ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے اپلائی کیا تاہم یونیورسٹی حکام نے یہ کہتے ہوئے اسے روک دیا کہ پہلے وہ داڑھی کٹوائے، بصورت دیگر وہ مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
انڈین میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیشنل باکسنگ کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سید عمران علی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سات سال سے ریاستی سطح سے لے کر قومی سطح تک کے کراٹے، ٹی واندو اور کک باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیتے آ رہے ہیں، لیکن ان کی داڑھی کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.