ڈپٹی کمشنر ظریف ا لمعانی کاعوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کاتفصیلی دورہ
جمعرات 12 جنوری 2017 23:10
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم ایس ڈگر ہسپتال ڈاکٹر اختر علی خان ،سپرنٹنڈنٹ خان بھادرنے ہسپتال کے تمام شعبوں ،سٹاف،لیبارٹریز،ایکسریز اور دیگر کی تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا،ڈی سی بونیرنے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کی۔
انہوںنے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کراولین ترجیح دے ان کے مشکلات دورکرنے میں دلچسپی لیں،اپنی ڈیوٹی کو ایماندارانہ انداز میں ادا کریں تاکہ شکایت کا موقع پید انہ ہوسکے،ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر نے باولے کتوں،سانپوں کے ڈھسنے سے متاثرہ مریضوں کیلئے ویکسین ،ہیپاٹائٹس سی کے ادویات،غریب مریضوں کیلئے دیگر قیمتی ادویات دینے کے حوالے سے بھی دریافت کیا اور ہسپتال سٹور کی ریکارڈ ،ایمرجنسی وارڈ، ایمبولینس گاڑی چیک کئے ،انہوں نے خبردار کیا کہ آج کا دورہ ہسپتال کے انتظامیہ اور سٹاف ،مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جبکہ اگلی دفعہ کسی بھی وقت مریض کی روپ میں ہسپتال کا دورہ کروں گا ۔مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.