پاکستان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، جب تک ہم متحد نہیں ہونگے اس وقت تک ہم ملک کا دفاع نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف کا ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے جمعرات کو ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،جب تک ہم متحد نہیں ہونگے اس وقت تک ہم اسلام کی عظمت اور ملک کا دفاع نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم ہمارے معاشرے میں تقسیم کی بڑی وجہ ہے،جب تک یکساں نظام تعلیم رائج نہیںہوتا اس وقت تک سوچ، فکر اور نظری ایک نہیں ہوسکتا، صرف مدارس نہیں تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :