آصف زرداری نے وزیراعظم کے ٹیکسٹائل شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کو مسترد کردیا
کھاد پر سبسڈی واپس لینا ظالمانہ اور غیرانسانی فیصلہ ہے،صرف پنجاب کے کسانوں کو نوازنے سے بین الصوبائی ہم آہنگی تباہ ہو گی ،حکومت آگ سے کھیل رہی ہے بیرونی دبائو پر قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہاہے،پیپلزپارٹی ملک کے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، سابق صدر کا بیان
جمعرات 12 جنوری 2017 23:29
(جاری ہے)
آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں تمام حکومتیں برآمدات کیلئے مراعات دیتی ہیں تاکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی اشیاء کو پہنچایا جاسکے جبکہ ہماری حکومت بروقت اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔
سابق صدر نے حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظالمانہ ، غیرانسانی فیصلہ اور غریب اور ہماری دیہی آبادی کے غیر مراعات یافتہ طبقے کے خلاف سازش ہے۔ان کے خیال میں اس فیصلے سے نہ صرف ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح سے متاثر ہوگا بلکہ دیہی علاقوں میں غربت کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ کہ وہ صوبہ پنجاب کے کسانوں کو صرف مراعات دے گی،بین الصوبائی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف سستے سیاسی فائدے کیلئے نواز حکومت نے ایک طرف کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کیا ہے جبکہ خفیہ طور پر اپنے سیاسی حلقے پنجاب کے کسانوں کو مراعات دے رہی ہے۔آصف علی زرداری نے خبردار کیا کہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے کیونکہ ایسے اقدامات سے صوبوں کے درمیان جھگڑے پیدا ہوں گے اور ہم آہنگی ختم ہوگی اور دیگر تین صوبوں کے لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا کہ حکومت سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے،پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ خبر زرعی شعبے کیلئے حیران کن ہے کیونکہ وہ یہ توقع نہیں رکھتے تھے کہ حکومت غیر ملکی دبائو میں ایسا فیصلہ لے گی کہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا ۔ زرعی ماہرین بھی اس جانب اشارہ دے چکے ہیں کہ اس فیصلے سے گنے اور مکئی کی آنے والی فصلوں پر بھی اثرات مرتب ہوں گی۔۔۔(ولی)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.