حکومت پی ڈی ایم اے کو مزید مستحکم کرنے ریسکیو 1122 سروس کو مزید فعال بنانے اور اسے تحصیل کی سطح تک توسیع دینے کیلئے وسائل فراہم کرے گی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
جمعرات 12 جنوری 2017 23:32
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ موبائل سپورٹ یونٹ بس میں کانفرس روم، ایمر جنسی کنٹرول روم، لیونگ روم، کچن ، باتھ روم، انٹر نیٹ، سولر سسٹم، جنریٹر، یو پی ایس اور ڈرون سسٹم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں عالمی بینک کے تعاون سے ابتدائی طور پر دو یونٹ تیار کئے گئے ہیں جن پر 3کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔
ان یونٹس کی تیاری کا مقصد کسی بھی قدرتی آفت اور ہنگامی صورتحال کے دوران امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور رضا کاروں کو معاونت فراہم کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ان یونٹس کی تیاری پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہنگامی صورتحال کے دوران امداد اور ریسکیو کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے و داخلہ میر سرفراز بگٹی کی زیر نگرانی پی ڈی ایم اے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم اے کو پوری طرح فعال کردیا ہے بالخصوص ریسکیو1122سروس کا قیام اور تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی سے قدرتی آفات کے دوران امداد اور ریسکیو کی سرگرمیوں کو یقینی بنانا ممکن ہوسکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ریسکیو 1122سروس کا دائرہ کار مزید 6اضلاع خضدار بمقام زہری کراس، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، سوئی، سبی اور گوادر تک بڑھانے اور ریسکیو1122کوئٹہ کے تربیت یافتہ عملے کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ریسکیو سروس کے نئے مراکز کیلئے مزید بھرتیاں کی جائیں گی اور عملے کی لاہور میں تربیت کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال سے موثر طور سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کو بھاری مشینری بھی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران مزید اضلاع میں بھی ریسکیو 1122سروس کا قیام عمل میں لایا جائے گا بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع خضدارکے خشک سالی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے امدادی سامان کے چھ ٹرک خضدار روانہ کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.